ڈپٹی سرویئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست (پریس نوٹ) منڈل ڈپٹی سرویئر دفتر تحصیلدار چیف اننت پور کو سروے رپورٹ کی تیاری کیلئے درخواست گزار سے 10,000 روپئے رشوت کا مطالبہ کر کے اور قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھ پکڑ لیا اور رشوت کی رقم کو برآمد کرلیا ۔ مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انہیں اے سی بی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔