تانڈور ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ کے محکمہ مال میں برسرخدمت سینئر عہدیدار محترمہ پریم لتا ڈپٹی تحصیلدار کو تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی دے کر ان کی خدمات ضلع رنگاریڈی کے تفویض کردی گئی ہیں ان کی خدمات محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے کردی گئیں ۔ محترمہ پریم لتا ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر ضلع رنگاریڈی کے تحت E.D ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے عہدہ پر مامور کیا گیا آج ضلع رنگاریڈی کے ضلع کلکٹر آفس میں واقع لکڑی کا پل ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر میں E.D آر آر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کر لیا ۔ قبل ازیں عبدالرشید E.D وظیفہ پر سبکدوش ہونے سے یہ عہدہ خالی تھا ۔