حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ باپوپلی میں ڈپٹی تحصیلدار رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا گیا ۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے مطابق باپوپلی تحصیل آفس سے وابستہ نائب تحصیلدار بی سری دیوی کو 3 لاکھ رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک اراضی کے معاملہ میں دونوں فریقین کے درمیان صلح کروانے کیلئے اس خاتون عہدیدار نے تین لاکھ روپئے کی مانگ کی تھی ۔ راگھونامی شخص سے اس عہدیدار نے مطالبہ کیا تھا ۔ اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھاکر سری دیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔