میدک ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے میدک ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی اور ان کے خاوند سکریٹری ٹی آر ایس چیرمین پی اے سی ایس مسٹر ایم دیویندر ریڈی سے حیدرآباد میں صدرنشین بلدیہ میدک اور مقامی ٹی آر ایس قائدین مسرز لنگاریڈی ، جیون راو ، ایم گنگادھر ، کرشنا ریڈی ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے شادی کی 26 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ حیدرآباد کا دورہ کرنے والے قائدین نے محترمہ پدما اور دیویندر ریڈی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مٹھائی کھلائی ۔