میدک۔/14جون،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ریاست تلنگانہ منتخب ہونے پر میدک ٹاؤن اور اس کے منڈلس کی عوام بالحصوص ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ اس خصوص میں بلدی کونسلر مسٹر ملیکارجن گوڑ، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس طلباء یونٹ مسٹر محمد افسر، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس کونسلر بلدیہ مسٹر ایم اے سلام، بلدی کونسلر ایم اے حمید نے اپنے علحدہ علحدہ بیانات میں خوشی کا اظہار کیا اور نومنتخب ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ ونیز مذکورہ قائدین نے کہا کہ محترمہ پدما دیویندر ریڈی کی حرکیاتی خدمات میں میدک ٹاؤن ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔