یلاریڈی ۔ 29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کا ڈپو منیجر مسٹر انیل کمار نے معائنہ کیا ۔ آہک پاشی نہ ہونے سے خستہ حال بس اسٹانڈ کو 7500روپئے منظور کرتے ہوئے آہک پاشی کروانے کا تیقن دیا ۔ بس اسٹانڈ میں مسافرین کو بیٹھنے کیلئے بنچس کا انتظام کرنے کی بات کہی ۔ رات دیر گئے غیر سماجی عناصر کا اڈہ نہ بننے ‘ برقی کا انتظام بھی کرنے کا وعدہ کیا ۔