ڈوپ ٹسٹ میں ناکامی‘قومی گول کیپر سبراتا معطل

ممبئی۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان فٹبال ٹیم کے گول کیپر سبراتا پال کو ڈوپ ٹسٹ میں ناکامی کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا۔ فیصلے کے بعد انہوں نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بی سیمپل کے جائزے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کوشال داس نے کہا ہے کہ سبراتا پال گزشتہ ماہ ٹسٹ میں ناکام ہوئے اور ان پر چار سالہ پابندی کا خطرہ منڈلارہا ہے۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اے آئی ایف ایف کو مکتوب میں مطلع کیا کہ کھلاڑی نے واڈا کی جانب سے ممنوع شے ٹربوٹالائن کا استعمال کیا ہے۔