ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیل فلسطین کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ حمدان 

بیروت۔ اسلامی تحریک مزاحمت( حماس ) کے رہنما اسامہ حمدان نے کہاہے کہ امریکی او رصدر ڈونالڈ ٹرمپ ان کی انتظامیہ او رصیہونی ریاست سازش کے تحت فلسطین کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

اسامہ بن حمدان نے کہاکہ امریکہ ارض فلسطین پر قبضے اور فلسطینی عوام کے قتل عام کے لئے قابض صیہونی ریاست کو ہر طرح کا اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں ‘ فلسطینی قوم کو خود ہی قابض ریاست کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی۔

فلسطینی قوم اپنی آزادی کے لئے جدوجہد اور مسلح مزاحمت واجب کا درجہ رکھتی ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں حق واپسی کی تحریک مکمل طور پر پرامن او رغیرمسلح ہے مگر قابض صیہونی ریاست تحریک حق واپسی کو کچلنے کے لئے طاقت کاوحشیانہ استعمال کررہی ہے