ڈومیسٹک پارسل سرویس سے سرقہ کرنے والے دو ملازمین گرفتار

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) ڈومیسٹک پارسل سرویس سے سرقہ کرنے والے دو ملزمین کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تقریبا 6 کیلو سونے کے طلائی زیورات کو ضبط کرلیا جس کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر کے سدرشن ریڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں ملازمین کو بے نقاب کردیا ۔ اس خصوص میںسائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی پی شمس آباد زون مسٹر اے آر سرینواس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وی منجو کمار عرف منوج اور الوری ستیہ نارئنا راجو عرف منیا ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا جو پیشہ سے بیگم پیٹ علاقہ میں واقع ایک ڈومیسٹک کارگو کمپنی کے ملازمین ہے اور کافی عرصہ سے رائل ایکریس کارگو پرائیویٹ لمیٹیڈ میں کام کررہے تھے ۔ ڈومیسٹک پروازوں سے کارگو حاصل کرتے ہوئے انہیں دوسرے مقامات کو منتقل کیا جاتا ہے ۔ ان دونوں نے کولکتہ سے حیدرآباد آنے والے ایک ڈومیسٹک پرواز سے سامان کارگو کے ذریعہ حاصل کرلیا اور انہیں تجربہ کے لحاظ سے اندازہ ہوگیا تھا کہ کونسے پارسل میںطلائی زیورات ہیں اور انہوں نے ایک پارسل کو اپنے یہاں رکھ لیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ 7 مارچ کے دن کولکتہ سے ایک کنسائمنٹ حیدرآباد پہنچا جس میں 132 پارسل تھے جو انڈیگو ایر لائنس کے ذریعہ پہنچا لیکن انہوں نے صرف 131 پارسل ہی کو درج کیا جبکہ ایک پارسل کو دبا دیا جس کے بعد منوج اور اس کے اسسٹنٹ راجو نے اس پارسل کو اپنے مکان منتقل کیا ۔ پولیس نے شکایت حاصل ہونے کے بعد خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اس کیس کو حل کرلیا ۔