ڈوبتی کشتی سمجھ کر چوہے بھاگ رہے ہیں : ترنمول کانگریس

کولکاتا ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج اپنے ایم ایل ایز کو جو بی جے پی میں شامل ہوگئے، اُن چوہوں سے تعبیر کیا جو خطرہ محسوس کرتے ہوئے کشتی چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ عوام انھیں منہ توڑ جواب دیں گے۔ مغربی بنگال کے تین ارکان اسمبلی بشمول بی جے پی لیڈر مکل رائے کے بیٹے سوبھرانگشو، اور زائد از 50 میونسپل کونسلرز بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ حالیہ لوک سبھا چناؤ میں ٹی ایم سی 34 نشستوں سے 22 تک گھٹ گئی جبکہ بی جے پی دو سے 18 تک پہنچ گئی ہے۔ (ابتدائی تفصیل اندرونی صفحہ پر)