ڈنڈی پراجکٹ کے ذریعہ ضلع نلگنڈہ پانی کی فراہمی کی مخالفت

کلواکرتی۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کسان مورچہ صدر رام چندرا ریڈینے آج لائنس کلب میں 30 دیہاتوں کے کسانوں کے ساتھ ایک شعور آگاہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پالمور رنگاریڈی پتی پوتلہ کے ذریعہ ڈنڈی پراجکٹ کو پانی فراہم کرتے ہوئے وہاں سے ضلع نلگنڈہ کو پانی بھیجا جارہا ہے جس کے سبب یہاں کے کسانوں کو ہزاروں ایکر پر مشتمل زراعت کو کافی نقصان ہوسکتا ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آکر اس کے خلاف احتحاج کرنا چاہیئے، کیسے نقصان ہوگا میاپ کے ذریعہ تمام کسانوں کو مکمل تفصیلات کے ساتھ سمجھایا گیا اور جلد سے جلد چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے نقصانات کی تفصیلات پیش کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی اور ماہ جولائی کے اختتام تک حسب وعدہ کے ایل آئی کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اس اجلاس میں کئی ایک قائدین اور کسانوں کے نمائندے موجود تھے۔

قومی شاہراہ نارکٹ پلی پر
رہزنی کا واقعہ
نلگنڈہ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں واقع قومی شاہراہ نارکٹ پلی ۔اونکی پر رہزنی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق رات دیر گئے 2 بجے کے قریب نارکٹ پلی ۔ اونکی شاہراہ پر واقع کیشوراج پلی کے قریب چینائی سے حیدرآباد آنے والی لاری کو رکواکر لاری ڈرائیور دنیش کمار، کلینر ارون پانڈین کو مار کر چاقو بتاکر 15 ہزار روپئے نقد سیل فون لیکر قریب میں واقع باغ میں فرار ہوگئے۔ لاری ڈرائیور نے فوری 100 نمبر کو فون کرکے رہزنی کی اطلاع دی جس پر نلگنڈہ II ٹاؤن پولیس نے تلاشی مہم کا آغاز کردیا۔ تاحال پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس طرح قومی شاہراہ پر ڈاکہ زنی اور رہزنی کے واقعات رونما ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید ہراسانی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس نے رہزنی سے متعلق مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ رہزنی کے واقعہ میں مقامی چور ہی ملوث ہیں۔ پولیس کیلئے یہ واقعہ سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔