رشتہ دار کے 20ویں میں آئے تھے ‘ موت کا شکار ہوگئے ، چیف منسٹر کا اظہار افسوس ، تحقیقات کا حکم
نلگنڈہ ۔ 30جون ( سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں واقع ڈنڈی پراجکٹ کے ذخیرہ آب میںتیراکی کے دوران 5افراد دو الگ الگ خاندانوں کے رشتہ دار غرقاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ڈنڈی منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ڈیجوسنا اس کی بہن 9ویں جماعت میں زیر تعلیم 14سالہ ڈی دیوامنی جو ڈنڈی ماڈل اسکول میں تعلیم حاصل کررہی تھے کہ رشتہ دار کی موت پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رشتہ دار ڈنڈی منڈل آئے تھے ‘ آج قریب 11بجے دن یہ تمام رشتہ دار نہانے کی غرض سے ڈنڈی ذخیرہ آب کے بیاک وارڈ بہاؤ کی جانب گئے جہاں پر ریت کی غیرقانونی منتقلی کی وجہ سے بہت بڑاگڈھا بنا ہوا تھا ایک شخص کے غرق ہوتا دیکھ کر دوسرے افراد بچانے کی کوششوں کے دوران تمام پانچ افراد غرقاب ہوگئے‘ جن میں دو بھائی 27سالہ بی پرشوردھن ریڈی خانگی ملازم 20سالہ بی پرانیت ریڈی ایم ایس سی جو ونستھلی پورم حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ‘20سالہ جی اویناش ریڈی بی ٹیک فائنل ایئر ضلع ورنگل ‘14سالہ ڈی دیومنی 9ویں جماعت ڈنڈی ماڈل اسکول اس کی بہن 20سالہ ڈی جوسنا بی ٹیک فائنل میں زیر تعلیم ویگیان کالج حیدرآباد غرقاب ہوگئے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے اس المناک واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے واقع کی تحقیقات کا حکم دیا۔غرقاب نعشوں کو پانی سے باہر لایا گیا اور دیورکنڈہ ایریا دواخانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا گیا جہاں پر بعد پوسٹ مارٹم تمام نعشیں ورثاء کے حوالے کی گئی۔ ڈنڈی پولیس مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔کلواکرتی سے نمائندہ ’سیاست‘ کی اطلاع کے بموجب کلواکرتی سے 20کلومیٹر پر واقع قدیم ڈنڈی ڈیم میں آج 5طلبہ تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈنڈی گاؤں کے کرناکر ریڈی و دتاریڈی کے گھر کچھ دن قبل ان کے رشتہ دار کی موت ہوگئی تھی جس کے 20دن بعد آج ان کے گھر تقریب تھی جہاں پر یہ طلبہ شرکت کرنے کے بعد تیراکی کیلئے ڈنڈی ڈیم کو پہنچے ‘دوران تیراکی اپنی جان گنوا بیٹھے ۔ اس حادثہ سے پورے علاقہ میں غم کا ماحول چھایا ہوا ہے اور کچھ دن قبل ہماچل پردیش میں ہوئے حادثہ کی یاد تازہ ہوگئی ۔ ان کے والدین کافی مغموم و بہت غمزدہ ہوئے ‘ مہلوکین میں دیوایانی ولد کرناکر ریڈی ڈنڈی ‘ جوسناولد کرناکر ریڈی بی ٹیک فائنل ایئر ‘ دنیش ریڈی ولد دتاریڈی فرسٹ ایئر ایم ایس سی ‘ ہرشا وردھن ریڈی ولد دتاریڈی بی ٹیک مکمل ۔ یہ چاروں متوطن ڈنڈی ہیں جبکہ ابھلاش ریڈی ولد نرسمہا ریڈی ضلع ورنگل ونپرتی منڈل بی ٹیک مکمل ‘ یہ پانچوں مہلوکین بہن بھائیوں کی اولاد ہیں ۔ جائے واقعہ پر جیسے ہی اطلاع عام ہوئی عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔