کریم نگر ۔ 28 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹل کو ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو معائنہ کر کے تمام وارڈس کی تنقیح انجام دی ۔ وارڈس میں جہاں پر سمنٹ گررہی ہے وہاں پر فوری مرمت کرنے اور تیزی کے ساتھ مکمل کرنے ہدایت کی ۔ مرمت کروانے کے بعد بھی اگر حالت میں سدھار نظر نہ آنے پر ایسے بلاکس کو منہدم کر کے نئے تعمیرات کیلئے تجاویز ارسال کرنے ہدایت کی ۔ ادائیگی کے وارڈس میں مزید بستروں کا انتظام کر کے جن وارڈس کی حالت خستہ ہے وہاں کے مریضوں کو اس میں منتقل کریں ۔ دیگر وارڈس میں کسی بھی قسم کی فیس وصول نہ کرنے کلکٹر نے ہدایت کی ۔ ڈاکٹرس ، مریضوں کے تئیں تساہلی نہ برتیں فرائض کی انجام دہی میں تساہلی برتنے والے ڈاکٹرس پر سخت کارروائی کی جائیگی ۔ کلکٹر نے انتباہ دیا مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے قبل ازوقت اقدامات کرنے کلکٹر نے ہدایت کی ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیتل عہدیدار ڈاکٹر راجیشم ، ڈی سی ایچ اور ڈاکٹر اشوک کمار ، موظف انجینئر راجیشور راؤ ، میڈیکل افسران و دیگر نے شرکت کی ۔