ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے مسئلہ پر کانگریس اور ترنمول پارٹی ارکان میں لفظی جھڑپ

نئی دہلی ۔ 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آج کوآرڈینیشن کمیٹی ان ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ان ویسٹ بنگال کی میٹنگ کی عدم پابندی انعقاد کے مسئلہ کو لیکر کانگریس اور ترنمول پارٹی کے ارکان میں لفظی جھڑپ ہوگئی ۔ مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس رکن پارلیمان مسٹر ادھتر رنجن چودھری نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت کا وجود نہیں ہے جس کی بناء پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا پچھلے چھ سال سے انعقاد عمل میں نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بحیثیت صدر کمیٹی کے ان کی درخواست کو رد کردیاگیا اور کہا کہ ایک دفعہ جب اس کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا دوسرے روز ہی وہاں کے کلکٹر کا تبادلہ کردیا گیا ۔