ڈسٹرکٹ فٹبال اسو سی ایشن کے انتخابات

حیدرآباد 29 مارچ (راست) ڈسٹرکٹ فٹبال اسو سی ایشن حیدرآباد کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ جس میں محمد مصطفی صدر منتخب ہوئے جبکہ شیخ احمد نائب صدر ‘سید مظفر ایگزیکٹیو ممبر کے علاوہ چندرا شیکھر پرساد جنرل سکریٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔

فائنل کیلئے میدان میں
93,013 شائقین
ملبورن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملبورن میں منعقدہ فائنل کے مشاہدے کیلئے میدان میں ریکارڈ 93,013 شائقین موجود تھے ۔ اس سے قبل شائقین کی تعداد کاریکارڈ 91,112 تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے اس میدان میں 87,182 شائقین موجود تھے۔