حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج جن پر تلنگانہ کے انسداد رشوت ستانی بیورو نے غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کے سلسلہ میں مقدمہ دائر کیا تھا، آج گرفتار کرکے جوڈیشیل ریمانڈ میں دیا گیا ہے۔ XIV ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ویدیا ورا پرساد رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کو اے سی بی جج کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے انھیں 28 نومبر تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ انھیں چنچل گوڑہ جیل میں رکھا گیا ہے۔