ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بکشا پتی کا دورہ سرپور ٹاؤن

سرپور ٹاون۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے ضلع پریشد ہائی اسکول تلگو میڈیم اور اردو میڈیم اسکول کا آج یعنی 26 ستمبر کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بکشا پتی نے اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول انچارج ہیڈ ماسٹر محمد عزیز سے تفصیلی جانکاری حاصل کی اور خاص طور پر آنے والے ایس ایس سی امتحانات سے متعلق طالب علموں سے تعلیمی اور امتحان سے متعلق تیاری کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور آفس کے ریکارڈس کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضلع پریشد ہائی اسکول کے کمروں اور اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ گیا۔

سرسلک کالونی کاغذ نگر میں
سرقہ کی واردات
کاغذ نگر۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغد نگر کے سرسلک کالونی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک مکان میں 27 تولہ سونا کے زیورات اور نقد ایک لاکھ روپیہ کا سرقہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر سرسلک کالونی کے ایک مکان والے شادی کی تقاریب میں دوسرے گاؤں کو گئے تھے اور مکان بند رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے بند مکان سے 27 تولہ سونا کے زیورات اور نقد ایک لاکھ روپیوں کا سرقہ کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں کاغذ نگر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔