ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر سے ’’ اپوٹا ‘‘ قائدین کی نمائندگی

محبوب نگر ۔4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے پروگرسیو اردو ٹیچرس اسوسی ایشن
(APUTA) کے قائدین محمد معظم علی صدر خواجہ قطب الدین جنرل سکریٹری نے چندرا موہن ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شادنگر میں منعقد ہ سائنس فیئر میں اردو میڈیم کے تقریباً 40 مدارس حصہ لے رہے ہیں جس میں جج منٹ کیلئے اردو اساتذہ کو شامل کریں اور اردو میڈیم مدارس کیلئے انعام اول ، دوم ، سوم آنے والے طلباء و گائیڈ ٹیچرس کا انتخاب کریں تاکہ یہ مدارس اسٹیٹ لیول پر بھی اچھی طرح مظاہرہ کرسکیں ۔ جس سے اس ضلع کا نام روشن ہوسکے ۔ نمائندگی پر چندرا موہن ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر نے سائنس فئیر کے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ’’ ایوٹا ‘‘ قائدین محمد رفیق ، محمد اعجاز علی ، خواجہ نصیرالدین ، محمد حفیظ اللہ شریف ، محمد قدیر ، محمد جمیل احمد ، محمد اطہر محی الدین ، محمد منہاج اور ابراہیم بھی موجود تھے ۔