ڈریم انڈیا گروپ کے گریک اسٹائل ولاس رئیل اسٹیٹ پراجکٹ کا آغاز

حیدرآباد /23 مئی ( پریس نوٹ ) ڈریم انڈیا گروپ کی جانب سے ڈریم ریسارٹس کا آغاز کیا گیا ہے جو دیگر کے مقابل بالکل مختلف اور منفرد ہیں اس کے ریسارٹ میں گریک اسٹائل ولاس اپنی نوعیت کا پہلا اضافہ ہے ۔ رفیع اسحاق چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ، ڈریم انڈیا گروپ نے یہ بتائی اور کہا کہ یہاں امہوزٹنٹ پارکس واٹر پارک گو۔ کارٹنگ اور زائد از 29 ایڈوینچر اسپورٹس اور سہولتیں ہیں جیسے ایر رائل شوٹنگ آرکیرس روپ برج ، گھوڑا سواری ، یوگا سنٹر ، ٹینس کورٹ ، تھیم گارڈنس وغیرہ ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریسارٹ میں 10,000 مربع فٹ کا کلب ہاوز بھی ہوگا ۔ جہاں فٹنس انٹرٹنیمنٹ کیلئے بہترین سہولتیں ہوں گے ۔ اس میں فارم لینڈ اور گریک اسٹائل ولاس ہوں گے ۔ ولاس آم کے درختوں کے بیچ میں ہوں گے ۔ اس پراجکٹ میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ لکژری گریک ولاس کرایہ پر بھی دستیاب ہوں ۔ اس گروپ نے شہر میں کئی ایک بہترین رئیل اسٹیٹ پراجکٹس کئے ہیں جن میں ڈریم آشیانہ ، ڈریم مونارک ، ڈریم وئیلی ، میگا ڈریم سٹی ، ڈیم لیک سٹی ، سن شائن ویلیو اور دوسرے شامل ہیں ۔