حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے شہر میں ایک ڈرگس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ممنوعہ منشیات برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ 39 سالہ محمد مسعود احمد عرف سی ایم وہ اپنے تین ساتھیوں 25 سالہ عارف خان 33 سالہ شیخ تاج اور 42 سالہ ہاشم حسین کی مدد سے شہر میں ممنوعہ منشیات ( او پی ایم ڈرگ ) کا کاروبار شروع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسود احمد نے رئیل اسٹیٹ کاروبار کے دوران مشیرآباد کے ساکن ڈی ستیہ نند وردھن سے ملاقات کی جو او پی ایم منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا ۔ 20 دن قبل مسود احمد اور ستیہ نند نے ایک کیلو او پی ایم ڈرگس کو چار لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا جس کے تحت ستیہ نے مسعود کو 5 کیلو او پی ا یم ڈرگس فراہم کیا ۔ ٹاسک فورس نے مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے پانچ کیلو ڈرگس ایک قیمتی کار اور تین موبائل فونس برآمد کرلئے ۔