ڈرگس اسمگلنگ کے سلسلہ میں 3 نائجیریائی باشندے گرفتار

حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے شہر میں ڈرگس کی اسمگلنگ میں ملوث تین نائجرین باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے کوکین برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نائجیریا کا باشندہ سولا اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے تلگو فلم ڈائرکٹر سشانت ریڈی کو کوکین حوالے کررہا تھا کہ جوبلی ہلز پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سولا کو حراست میں لیکر اس کی تفتیش کی جس میں اس نے بتایا کہ وہ تلگو فلمی صنعت سے وابستہ افراد کو ڈرگس فراہم کرتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم ڈائرکٹر سشانت ریڈی سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی جس میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ فلم نگر روڈ نمبر 8 کے مقیم ایک تلگو پروڈیوسر کو ڈرگس فراہم کرنے کیلئے نائجیرین باشندوں سے ڈرگس حاصل کیا تھا۔ پولیس نے تلگو فلم پروڈیوسر کو حراست میںلیکر تفتیش کرنے پر سشانت ریڈی کا دعوی غلط ثابت ہوا ۔ جوبلی ہلز پولیس گرفتار نائجیری باشندوں سے مزید پوچھ تاچھ کیلئے اپنی تحویل میںرکھا ہے اور کل انہیںمیڈیا کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

ائی ۔