ڈرون کے ذریعہ سحر پیاکٹس کی تقسیم

دوبئی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تین ہزار مزدوروں کو ’’مزدوروں کی سحری ہماری ذمہ داری‘‘ رمضان پروگرام کے تحت ’’کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سی ڈی اے)‘‘ سے فراہم کی جائے گی جبکہ ان کا نشانہ 32 ہزار مزدوروں کی سحری کے سلسلہ میں پورے رمضان میں دوبئی اور ’’ام ال قوین‘‘ میں تقسیم کرنا ہے۔ حلیمہ محمد، ہیڈ سی ڈی اے یوتھ کونسل نے ’’خلیج ٹائمز‘‘ کویہ بات بتائی۔ حلیمہ محمد نے کہا کہ 3200 سحور پیاکٹس ڈرونس کے ذریعہ سربراہ کئے جائیں گے جو 32 ہزار کا 10 فیصد ہوتا ہے۔ حلفن عبید، ڈرون ٹیک کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ نے کہاکہ چنندہ رضاکاروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ’’ڈرون‘‘ کو اڑائیں اور اس کے نشانہ مکمل کرنے تک اس پر نظر رکھیں۔ اس سوچ کو ترقی دینے اور اس کا نفاذ ’’یوتھ کونسل‘‘ نے کیا ہے۔ ان کی اختراعی سوچ کے مطابق ’’ڈرون‘‘ سحریوں کو پہنچانے میں تیزتر کارروائی کرسکتا ہے۔ تاہم اس کام کو نافذ کرنے والے میں ’’مضبوط و مبسوط قوت ارادری‘‘ کی ضرورت ہے۔ تقریباً 10 کیلو وزن کے حامل ’’10 سحر پیاکٹس‘‘ کو لیکر وہ اندرون 30 منٹ اپنے نشانہ پر پہنچ جائے گا۔ اس طرح وہ دن بھر میں کئی بار اڑان بھرتے ہوئے دن بھر مصروف رہے گا اور یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ صحیح راستہ پر اپنا سفر جاری رکھے جس کیلئے رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی کہ وہ ڈرون کے اڑان بھرنے اور پھر نیچے ارنے میں صحیح مقامات کی نشاندہی کریں۔ مزید برآں رضاکار کنٹرول روم سے، اڑان بھرنے سے لیکر واپس نیچے آنے تک وہ دونوں مرتبہ اعلان کرے گا۔ یہ تربیت رضاکاروں کو آئندہ ہفتہ سے ’’سند اکیڈیمی‘‘ دوبئی میں دی جائے گی۔ سی ڈی اے کی اس پروگرام کو قطعیت دینے کیلئے تیاری آخری مراحل میں ہے۔