ڈرون حملے میں القاعدہ کے 15 ارکان اور 3 شہری ہلاک

صنعاء ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے وسطی بائیدہ صوبہ میں ہوئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے 15 مشتبہ ارکان اور تین عام شہری جاں بحق ہوگئے ۔ وسطی بائیدہ صوبہ کو انتہاپسندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے ۔ سکیورٹی عہدیدار کے مطابق جہادی جنوبی شابوا صوبہ کی جانب ایک گاڑی میں سوار تھے جبکہ تین مہلوک شہری دوسری کار میں سوار تھے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ دنیا میں امریکہ ہی وہ واحد ملک ہے جو یمن میں ڈرون طیارے آپریٹ کرتا ہے لیکن ڈرون حملے کس وقت ، کب اور کیسے کئے جائیں گے اس کے بارے میں کسی رپورٹ کا افشاء نہیں کیا جاتا۔