ڈرائیور امپاورمنٹ پروگرام

آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ڈرائیور امپاورمنٹ پروگرام کے تحت درخواستوں کے آن لائن رجسٹریشن کے لیے تاریخ میں مزید 15 دن تک توسیع کی گئی ہے ۔ آن ئن رجسٹریشنس کے لیے آخری تاریخ 15 مارچ ہے ۔ تمام اہل اقلیتی استفادہ کنندگان سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان کی درخواستوں کا رجسٹریشن 15 مارچ 2017 یا اس سے قبل ویب سائٹ tsobmms.cgg.gov.in پر کروائیں اور درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر کے دفتر میں داخل کریں ۔ اس کے لیے اہلیتی معیار ہے ۔ کم از کم 8th کلاس کامیاب ہونا لیکن ایس ایس سی کامیاب / ناکام کو ترجیح دی جائے گی ۔ درخواست گزار کی عمر 21 تا 40 سال کے درمیان ہو ۔ درخواست گذار کے پاس 31 دسمبر 2015 کو یا اس سے قبل آر ٹی اے کی جانب سے جاری کیا گیا کارآمد ایل ایم وی لائسنس ہونا چاہئے ۔ ٹرانسپورٹ بیاج کے ساتھ ایل ایم وی لائسنس رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ درخواست گذار کو چاہئے کہ وہ حیدرآباد میں یوبر کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھے ۔ خاندان کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں ایک لاکھ 50 ہزار اور شہری علاقوں میں دو لاکھ روپئے ہو ۔