ڈرائیورس حاضر دماغی کے ساتھ رہیں

میدک /4 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈرائیورس کو چاہئے کہ اسٹرینگ سنبھالنے سے پہلے اپنے ذہنوں کو گھریلو تنازعات سے پاک کرلیں ۔ حاضر دماغی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں ۔ اس طرح سے پوری سرویس حادثات سے پاک رہے گی ۔ ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس راجا رتنم نے میدک آر ٹی سی ڈپو کے گیاریج میں منعقدہ روڈ سیفٹی ویک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی ڈرائیورس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جوائنٹ ڈرائیور ٹریفک مسٹر وینکٹ راؤ نے بھی اپنے خطاب کے دوران ڈیوٹی کی انجام دہی میں سیل فونس کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورنگ کے دوران سیل فونس کے استعمال سے ذہنی توازن مفلوج ہوجاتا ہے ۔ جس سے یقینی طور پر حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ مسٹر رویندر ریڈی ریجنل منیجر ضلع میدک آر ٹی سی نے کہا کہ ضلع میدک کا نارائن کھیڑ آر ٹی سی ڈپو امسال حادثات سے محفوظ رہا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی سی ٹی ایم جناب اظہر محمد ، سی ایم ای مسٹر سنتوش کمار ، ڈپو منیجر میدک مسٹر سرینواس ، اسسٹنٹ ڈی ایم مسٹر نوین یادو ، میکانکل فورمین مسٹر شراون کمار ، ورکرس یونین قائدین مسرز جی پی راجو ، سبھاش چندر بوس ، پی ایس ریڈی ، محمد عارف کے علاوہ ڈرائیورس اور میکانیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی ۔