ڈبل بیڈروم مکانات کے درخواستوں کی وصولی

کریم نگر ۔ 27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے دو بیڈروم پر مشتمل مکانات تعمیر کرتے ہوئے مستحقین کو حوالے کرنے کی اسکیم جاری ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ کے لئے 400 مکانات مختص کئے گئے ہیں ۔ چیف منسٹر کے متنبی موضع چنا ملکنور کے لئے وہ خصوصی کوٹہ کے تحت 246 مکانات کی منظوری دی گئی ہے ۔ ضلع انچارج کوٹہ کے تحت 50 اور ایم ایل اے کوٹہ کے تحت 50 فیصد مکانات مختص کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تاحال 25ہزار درخواستیں عوام کی جانب سے داخل کی گئی ہیں ۔ ان کی تنقیح کا کام 15ڈسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ اس دوران حکومت نے مکانات کی درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی وزیر اور رکن اسمبلی کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی ہے ۔ اب عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے وارڈ گرام سبھا میں درخواستیں دینی ہوگی ۔ بعدازاں متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے ان درخواستوں کی منظوری عمل میں آئے گی ۔