کریم نگر میں سابق رکن پارلیمان پونم پربھاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 29 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے اقتدار پر آکر تین سال ہوچکے ہیں لیکن تاحال انتخابات کے دوران جو وعدے کئے گئے تھے، ان کی عمل آوری میں ناکام ہے، بالخصوص ریاست میں کہیں جھونپڑی نہ ہوگی۔ سبھی بے گھر عوام کو پختہ ڈبل بیڈروم مکان تعمیر کرکے دیا جائے گا۔ وعدہ دن کا خواب ظاہر ہوا ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے تنقید کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وہ کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے بشمول ریاست بھر کے تمام اضلاع میں 2,66336 مقامات کی منظوری دی جاکر صرف 1,708 مکانات کے تعمیری کام پورے کئے۔ اس پروگرام پر 214.84 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ اس میں مرکز آئی اے وائی اربن ہاؤزنگ اسکیم کے تحت ریاست کے لئے 975 کروڑ روپئے جاری کیا ہے۔ حکومت پوری طرح سے استعمال کرنے نہیں پائی، یہ الزام عائد کیا۔ چیف منسٹر جس موضع کو متنبیٰ کے بشمول 6 مقامات پر ہی مکانات کی تعمیر ہوئی ہے۔ تاحال مکانات کی منظوری دی جانے مستحقین کی نشاندہی کرلینے یا مکانات کی تعمیری کام شروع کرلینے کیلئے درکار اراضی کی حصولیابی کی پوری تکمیل نہیں ہوپائی۔ پونم پربھاکر نے تنقید کی۔ کانگریس کے دس سالہ دور حکومت میں 22,89,829 اندرماں مکانات کی تعمیر کی گئی۔ اندرماں تعمیر امکنہ میں بدعنوانی ہوئی ہے، ثابت کرنے پر پھانسی کیلئے بھی تیار ہیں لیکن وہ رپورٹ کو تو پہلے باہر لانے کا مطالبہ کیا۔ ڈبل بیڈروم اسکیم کی ناکامی کو پوشیدہ رکھنے اور عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اندرماں تعمیر امکنہ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ پروپگنڈہ کیا جارہا ہے جو بالکل جھوٹ ہے۔ اس پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی بی وینکٹیشور راؤ سابق زیڈ پی چیرپرسن اے لکشمن کمار سابق ڈی شنکر مقامی کانگریس صدر راج شیکھر، اے پرکاش اور رتناکر اپو روی بنڈی گالامدھو، کے وینکٹ، رتنم سرینواس گوڑ، جی سرینواس، عقیل، عبدالرحمن وغیرہ
موجود تھے۔
ظہیرآباد کے بلدی مسائل کا جائزہ
ظہیرآباد۔ 29 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد شبانہ بیگم نے کل بلدی حلقہ 14 میں واقع بابو موہن کالونی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے بلدی مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ کونسلر ناما روی کرن نے دورۂ کنندہ صدرنشین کو بتایا کہ بابو موہن کالونی بلدیہ کے سرحدی حدود میں واقع ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے گئے اور یہ کہ کالونی میں سڑکیں اور ڈرینج کا نظم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی آمدورفت میں مشکل پیش آتی ہے اور عوام کو اس وقت تو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بارش کا پانی جمع ہوکر سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ مذکورہ کالونی کے عوام نے بھی کالونی میں پینے کے پانی کی قلت کی جانب دورہ کنندہ صدرنشین کی توجہ مبذول کرائی۔ اس موقع پر صدرنشین نے کالونی کو درپیش بلدی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے کی بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی۔