ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا ایبولا علاج مرکز کا دورہ

اقوام متحدہ، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی یعنی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے وسطی افریقی ملک ریاست کانگو جمہوریہ(ڈی آر سی ) میں اتوار کو ایک ایبولا علاج مرکز کا دورہ کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروز ادنوم گیبریسس نے شہر بٹیمبو میں واقع ایبولا علاج مرکز کا دورہ کیا۔ خیال رہے گزشتہ ہفتہ اس مرکز پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔