ڈاکٹر گیتا ریڈی کی جانب سے مسلمانوں کیلئے بورویل کی تنصیب

کوہیر۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد شمشیر علی کانگریس پارٹی کوہیر ٹاؤن صدر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کوہیر منڈل مستقر کے مسلمانوں نے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد بی پی ایس سی چیرمین سے نمائندگی کی تھی کہ کوہیر عید گاہ پر عیدین کے موقع پر نمازیوں کیلئے پانی کی تکلیف کا سامنا ہے جس پر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے فوری اقدام کرتے ہوئے اپنے فنڈ سے 24جون کو ایک بورویل کی کھدائی کروادی ۔ انہوں نے مزید ایک واٹر ٹینک کی تعمیر کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر منڈل مستقر کے مسلمان رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اس موقع پر محمد اشرف علی کوآپشن ممبر ڈاکٹر عبدالستار، محمد منیر پٹیل، محمد کلیم الدین، عبدالغنی لیڈر، محمد مقبول احمد سابق ایم پی ٹی سی، محمد واجد علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔