ظہیرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے اپنے حلقہ انتخاب ظہیرآباد کے بشمول ضلع میدک کے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت لمحات میں وہ بھی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور اس خصوص میں وہ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ خدا مسلمانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی سے ہمکنار کرے۔
مہاراشٹرا کے مسلمان کاغذ نگر میں قربانی دینے پر مجبور
کاغذ نگر۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست مہاراشٹرا میں بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی لگانے سے مسلمانوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ عیدالاضحی کو قربانی دینے کی غرض سے کاغذ نگر کا رخ کررہے ہیں، کیونکہ تلنگانہ ریاست مہاراشٹرا سے بالکل قریب ہے۔ مہاراشٹرا کے مسلمان کاغذ نگر آکر قربانی دینے کی وجہ سے کاغذ نگر میں بڑے جانوروں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔