حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے ایک بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جس کی مبینہ لاپرواہی سے بتایا جاتا ہے کہ ایک شحص کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ یادگیری جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ناگول علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کی صحت ناساز ہونے کے سبب اس نے مقامی ڈاکٹر مورتی سے رجوع کیا جہاں بی ایچ ایم ایس مورتی نے اس ڈرائیور کو مبینہ طور پر دو انجکشن لگائے جس کے بعد وہ گھر چلا گیا اور اس کی صحت مزید بگڑ گئی اور دوسرے ہاسپٹل میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس ایل بی نگر نے یادگیر کے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔