حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک خاتون کی ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ رادھا جو انوجی گوڑہ علاقہ ساکن راجیش کی بیوی تھی ۔ خاتون دردشکم سے پریشان تھی جس کو مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیاگیا ۔ جہاں اس کا علاج اور آپریشن کیاگیا جس کے بعد خاتون کی صحت مزید بگڑ گئی جس کو کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیاگیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کل رات اس خاتون کی موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔