حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر وی ایم تیواری سابق ڈائرکٹر (این سی ای ایس ایس ) تھری وننتھاپورم نے بحیثیت ڈائرکٹر سی ایس آئی آر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ ڈاکٹر تیواری نے جیوفزیکس میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کیا اور پھر جیوفزیکس میں پی ایچ ڈی کیا ۔ انہوں نے جیوفزکس میدان میں مختلف پراجکٹس پر کام کیا ۔ انہوں نے نیشنل میرٹ اسکالر شپ حاصل کی ۔ انہیں او این جی سی ، اے ای جی بیسٹ تھیسیس ایوارڈ دیا گیا ۔ آئی این ایس اے سی ایس آئی آر ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی حکومت اترپردیش کی جانب سے پنگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ آئی جی یو کی جانب سے کرشنن گولڈ میڈل دیا گیا ۔ وزارت معدنیات حکومت ہند کی جانب سے اور ( ایف این اے ایس سی ) انڈیا کی جانب سے نیشنل منرل ایوارڈ دیا گیا ۔ ڈاکٹر تیواری کئی قومی و بین الاقوامی کمیٹیوں کے ممبر رہ چکے ہیں ۔۔