ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کی عوامی خدمات ناقابل فراموش

چیتاپور۔28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر چیتاپور میں بروزِچہارشنبہ مرکزی وزیر ریلوے ڈاکٹر ملک ارجن کھرگے کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔اس پروگرام میں سابقہ ایم پی اقبال احمد سرڈگی نے کہا کہ ملک ارجن کھرگے جی نے نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔یہ ایک ایسی شخسیت ہے جو نام سے نہیں کام سے جانے جاتے ہیں۔انہوںنے ہمیشہ سے ہی سیکولرزم کیلئے کام کیا ہے اور371(j)جیسے اہم قانون کو منظور کرانے کیلئے انہوں نے سب سے زیادہ جد و جہد کرکے اس کو منظور کروایا ہے۔اور انہوں نے بحیثیتِ لیبر منسٹروریلوے منسٹر جو اہم کام انجام دئیے ہیںشاید ہی کسی اور نے ایسے کام انجام دئیے ہیں اور چیتاپور کی عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ چیتاپور تعلقہ سے انکے فرزند کو 31000ووٹ سے کامیابی ملی تھی اس حساب سے میں امید کرتاہوں کہ والد صاحب کوچیتاپورسے 50000سے بھی زائدووٹوں سے کامیابی ملے گی۔اس موقعہ پرصدرکانگریس ضلع گلبرگہ بابننا گوڈا اور گلبرگہ ضلع پنچایت کے صدر رمیش مرگول نے بھی تقریر کی اور اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ملک ارجن کھرگے جی نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ تعلقہ چیتاپور میری زندگی میں اہم مقام رکھتاہے ،مجھے چیتاپور نے اپنی زندگی میں نئی اونچائی دی ہے،اور میں اس تعلقہ سے سب سے زیادہ امید رکھتا ہوں، میں نے چیتاپورکا نام نہ صرف کرناٹک میں بلکہ پورے ہندوستان میںروشن کیا ہے۔ریلوے منسٹر نے کہا کہ آنے والے الیکشن میںکانگریس پارٹی کو ضلع گلبرگہ سے اتنے ووٹ ملنے چاہئے کہ تمام اپوزیشن امیدواروں کی ضمات ضبط ہو جائے۔ مجھے چیف منسٹر بننے کی خواہش کبی نہیں تھی مجھے پارٹی نے اب تک جتنے عہدہ عطا کئے ہیں،ان وعدوںپر میں کھرا اترا ہوں، کھرگے صاحب مزید کہا کہ جو اچھا کرتا اس کے ساتھ اچھا ہی ہوتا ہے۔ اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ میںنے شہر گلبر گہ کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا ہے، پورے ملک میں کل 16سنٹرل یونیورسٹیز ہیں ان میں سے ایک گلبرگہ میں،میںنے منظور کروایا ہے جس کیلئے600کروڑروپئے منظور کئے گئے ہیں۔ESIہاسپٹلس جن کی تعداد پورے ملک میںصرف 6ہے ان میں سے ایک مَیں نے گلبرگہ کیلئے منظور کروایا ہے۔اس کے علاوہ چیتاپور کیلئے ریلوے اووربریجکے لئے بجٹ منظور کروایا ہے۔اس کے علاوہ میں نے چیتاپور اور گلبرگہ کی ترقی کیلئے بہت سارے کام کئے ہیں۔ ان میں سے کچھ منظور ہوئے ہیںاور کچھ منظور ہونا باقی ہے۔مزید انہوںنے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ان پانچ سالوں میں مَیں نے جتنا کام کیا ہے شاید ہی کسی رکنِ پارلیمنٹ کیا ہوگا،لوگوں ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے گزارش کی کہاس مرتبہ90%فیصد رائے دہندگی ہونی چاہئے۔اس موقعہ پر سابق رکن پارلیمنٹ جناب اقبال احمد سرڈگی ، صدرکانگریس ضلع گلبرگہ بابننا گوڈا اور گلبرگہ ضلع پنچایت کے صدر رمیش مرگول کے علاوہ چیتاپور کانگریس کے صدر سالی بھیمننا ،T.M.C چئیرمین شیو کانت بنورکر،جعفر پٹیل،عبدالعزیز سیٹھ،سابق صدرکانگریس تعلقہ چیتاپور جناب داکٹر عبدالکریم،میناریٹی صدر مختار پٹیل،سابق T.M.C چیئرمین پاشا میاں قریشی،سابق T.M.C چیئرمین ناگراج بھنکلگہ،T.M.Cممبر ظفرالحسن،T.M.Cممبررسول مصطفیٰ،جناب عبدالرشید صاحب ،ایوب معمار اور تعقہ یوتھ کانگریس کے نائب صدر ایم اے کلیم کے علاوہ دیگر کانگریسی کارکنان موجود تھے۔