ورنگل16 اپریل (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) زیر اہتمام اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی، ورنگل کی جانب سے ’’ڈاکٹرمسعود جعفری کی شاعری کا تنقیدی جائزہ‘‘مصنف: جناب ارشاد اللہ خان، سنٹرل یونیورسٹی ، حیدرآباد۔ کی کتاب کی رسم اجراء عمل میں لائی گئی۔کتاب کی رسم اجرا بدست پروفیسر ایس۔ اے۔ شکور صاحب ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش عمل میں آئی۔بتاریخ 13؍ اپریل 2014ء بروز اتوار بمقام اسلامیہ کالج ورنگل میںہونے والے اس پروگرام کی صدارت جناب شیخ بشیر احمد صاحب، صدر اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی ورنگل کی۔ ڈاکڑ بہادر علی ،مسعود مرزا محشر ، جناب شمیم ادیب صاحب، پروفیسر فاطمہ پروین صاحبہ سابق صدرشعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی ، جناب ریاض علی رضوی جرنلسٹ ،ڈاکٹر مسعود ؔجعفری ، ڈاکٹر بہادر ؔعلی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل ، جناب مسعود مرزا محشرؔ اور ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ؔ ؔ اور طلبا تنظیم کے قومی قائد کامریڈ ولی اللہ قادری نے اس کتاب سے متعلق اظہار خیال فرمایا ۔ پروفیسر ایس۔ اے۔ شکور نے ڈاکڑ مسعود جعفری کی شخصیت اور انکی کتاب و شاعری کابھر پور جائیزہ لیا۔ پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں مشاعرہ کا آغاز ہوگا۔مشا عرہ کی صدارت جناب سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صاحب سجادہ نشین بار گاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹھ نے فرمائی ۔ مہمان شعرا میںمحترمہ تسنیم جوہر ، آغا سروش، محترمہ منور النساء منورؔ، محترمہ ارجمند بانو، جناب محمد ابراہیم خان ایاز نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔۔میزبان شعرا میں تاج مضطر ؔ، مسعود مرزا محشر ؔ، ڈاکٹر عزیز احمد عرسیؔ، صادق رضوی، وحید گلشنؔ، اقبال دردؔ، پروفیسراحمد حسین خیال ؔ،سید محمد حسینی برتر ـؔ اور نذیر پروازاپنے جدید کلام سے مشاعرہ کا سماع باندھا۔اس جلسہ و مشاعرہ میں محبان اردو اور با زوق حضرات کی کثیر تعداد دیر رات تک موجود تھی۔