بیدر ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اترپردیش اردو اکیڈیمی لکھنو نے ڈاکٹر محمد نظام الدین سلیکشن گریڈ لیکچرر رینوکا پی یو کالج بیدر کی گراں قدر تحقیقی و تنقیدی تصنیف ادب اطفا اور کہانی کو سال 2012 ء کیلئے ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ توصیفی سنداور پانچ ہزار کیسہ زر کا اعلان کیا ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر ڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر کرناٹکا اردو اکیڈیمی بنگلور صدر انجمن نوائے احباب بیدرد سید عبداللطیف خلش ڈاکٹر وہاب عندالیب سابق صدر کرناٹکا اردو اکیڈیمی بنگلور ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی صدر شعبہ اردو کرناٹک کالج بیدر و ریسرچ گائڈ موسیٰ قادری ریحانہ بیگم احمد حسین الطاف ، عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو جامعہ گلبرگہ امجد جاوید رکن عاملہ کرناٹکا اردو اکیڈیمی بنگلور جدید افسانہ نگار ، بشیر باگ ، جناب محب کوثر گلبرگہ ڈاکٹر عبدالخلیل ، ڈاکٹر حمیدہ بیگم، ظہیر احمد خان اسوسی ایٹ پروفیسر، محمد فہیم الدین ذوالقرنین اور دوست احباب نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اترپردیش اردو کیڈیمی لکھنو کی بھی ستائش کی۔