حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان کی دختر کی شادی جناب قطب الدین خان ساندوزئی کے فرزند محمد فیصل خان ( آسٹریلیا ) کے ساتھ آج شام منروا گارڈن چمپا پیٹ میں انجام پائی ۔ تقریب عقد میں سیاسی قائدین ‘ اعلی سرکاری عہدیداروں ‘ عوامی نمائندوں کے علاوہ معززین شہر ‘ صحافیوں ‘ رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان ‘ رکن پارلیمنٹ سکندرآباد مسٹر ایم انجن کمار یادو ‘ ڈپٹی مئیر راج کمار ‘ سابق صدر نشین اقلیتی کمیشن جناب یوسف قریشی ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس ( لا اینڈ آرڈر ) مسٹر ایس اے ہدی ‘ مولانا سید طارق قادری ‘
سابق انفارمیشن کمشنر جنت حسین ‘ سابق مئیر مسٹر ٹی کرشنا ریڈی ‘ رکن اے پی پبلک سرویس کمیشن ڈاکٹر محمد علی رفعت ‘ سابق رکن پارلیمنٹ جناب سید عزیز پاشاہ ‘ جناب محمد محمود علی ایم ایل سی ‘جناب فاروق حسین ( ایم ایل سی ) سابق ریاستی وزیر جناب محمد فرید الدین ‘ جناب اسلم خان ‘ ایس سرینواس ریڈی ( کارپوریٹرس ) ٹی سرینواس یادو صدر حیدرآباد تلگودیشم ‘ محمد مظفر علی خاں ‘ جناب علی مسقطی ( تلگودیشم ) جناب شیخ محمد اقبال اسپیشل آفیسر وقف بورڈ و کمشنر اقلیتی بہبود ‘ جسٹس ای اسماعیل سابق صدر نشین حقوق انسانی کمیشن ‘ سابق صدر نشین اسٹانڈنگ کمیٹی ایم اے باسط ‘ و عہدیداران پولیس و انتظامیہ شامل ہیں۔ عروس کے چچاؤں مجید اللہ خان فرحت ‘ مظفر اللہ خان شفاعت ‘ ڈاکٹر مجاہد اللہ خاں اور امجد اللہ خان خالد نے اور عروس کے بھائی ڈاکٹر نیہاد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔