ڈاکٹر عبدالقیوم کی نئی کتاب ’’تقابلی حکومتیں ‘‘ شائع

حیدرآباد۔ 30 نومبر (راست) ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ، مانو کی نئی کتاب ’’تقابلی حکومتیں‘‘ شائع ہوکر منظر عام پر آگئی ہے۔ موصوف کی گزشتہ 12 سال کے دوران یہ پندرہویں نصابی کتاب ہے۔ اس کتاب میں ایشیا، یوروپ اور امریکہ کی 17 ممالک کی حکومتوں اور ان کے سیاسی نظاموں کا مطالعہ شامل ہے۔ مسلم ممالک افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی، مالدیپ، ملائیشیا اور سعودی عرب کے علاوہ برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، روس، امریکہ اور جنوبی ایشیا خصوصاً سارک ممالک کے سیاسی نظاموں کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تمام جامعات کے اُردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ کی معیاری نصابی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔ گزشتہ سال شائع ’’تقابلی سیاست‘‘ مختصر عرصہ میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ یہ کتاب نصابی ضرورتوں کے علاوہ عام مطالعہ کیلئے بھی کافی دلچسپ ہے۔ 358 صفحات کی اس کتاب کو جاذب نظر سرورق، بہترین کتابت کے ساتھ عمدہ کاغذ پر نصاب پبلیشرس نے ISBN کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اس کتاب کو ہدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی یا مصنف سے فون نمبر 9441277497 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔