ڈاکٹر عبدالقدیر کو تہنیت کی پیشکشی

بیدر۔30؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔کرناٹک اسٹیٹ انجینئرس اسو سی ایشن ضلع بیدر کے صدر راجپا پاٹل ‘نائب صدر جناب محمد عقیق احمد اور پاٹل پنڈت نے بیدر کے تعلیمی میدان کا اُبھرتا ہوا نام شاہین ادارہ جات بیدر کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر کو ان کی تعلیمی خدمات کے عوض گُلبرگہ یونیورسٹی گُلبرگہ سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کئے جانے پر ان کی گُلپوشی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہار کیا ۔