ڈاکٹر صابر علی خان کو ٹیم زمرہ میں گولڈ میڈل

حیدرآباد 29 اکٹوبر (راست) تلنگانہ اسٹیٹ رائفل اسوسی ایشن نے چھٹے ساؤتھ زون شاٹ گن مقابلوں کا انعقاد حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی گچی باؤلی میں کروایا جس میں 7 مختلف ریاستوں سے 115 نشانہ بازوں نے شرکت کی۔ مرد زمرے کے سنگلز مقابلوں میں محمد فضل احمد شعیب کو برونز میڈل حاصل ہوا جبکہ ٹیم زمرہ کے مقابلوں میں میزبان تلنگانہ کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ریاست تلنگانہ کی ٹیم گوتم گیان چندانی ، محمد فیض بن جنگ اور ڈاکٹر صابر علی خان پر مشتمل تھی جنھوں نے پہلے مقام کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اجمل اور حفیظ بدستور پہلے مقام پر فائز
دوبئی 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ونڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے جس کے مطابق بولنگ اور آل راؤنڈرس محمد حفیظ بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں۔ بولنگ کے شعبہ میں پابندی کے شکاراسپنر سعید اجمل سرفہرست ہیں۔ بیاٹنگ کے شعبہ میں جنوبی افریقہ کے ہی اے بی ڈی ویلیئرز پہلے اور ہاشم آملہ دوسرے نمبر پرہیں۔