گلبرگہ 22جنوری:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاتل اور این ای کے آر تی سی کے صدر نشین الحاج الیاس سیٹھ نے 21جنوری کو سنٹرل بس اسٹانڈ گلبرگہ پر 11نئی بسوں کو سبز جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ؤبعد ازاں وزیر موصوف ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے عہدہ داران کاین ای کے ایس آر ٹی سی نئی بسوں کی خریدی، دیہی علاقوں کو بسیں چلانے اور دیگر مختلف مسائل ہر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر صدر نشین این ای کے ایس آر ٹی سی الحاج الیاس سیٹھ نے این ای کے آر ٹی سی کو در پیش مختلف مسائیل کی یکسوئی کے لئے حکومت سے نمائیندگی کرنے کی ضلع انچارج وزیر سے درخواست کی ۔