ڈاکٹر سید فریدالدین کو اُردو تنظیم کی مبارکباد

محبوب نگر ۔ 4 جنوری (فیاکس) محکمہ تعلیم سے وابستہ ضلع محبوب نگر کی ہردلعزیز اُردو نواز شخصیت سید فریدالدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کئے جانے پر جناب حلیم بابر صدر اُردو تنظیم بزم کہکشاں و رفقاء نے موصوف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنا پیام میں کہا کہ وہ ایک ملنسار، اعلیٰ ظرف اور اعلیٰ صلاحیت کے حامل انسان ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اُردو کے وقار کو بلند کرنے اور اُردو طلباء کی رہنمائی و سرپرستی اپنا نمایاں رول ادا کریں گے۔ جناب سید فریدالدین پروفیسر شاہ مظہرالدین کی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔