کرم نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع کے دیہی عوام بے روزگار نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لئے ریڈیز لیباریٹریز لمیٹیڈ DR Reddys Laboratories Ltd ادارہ کی جانب سے سیلز منیجر مینجمنٹ ٹرینی (SMT) کے حیدرآباد میں ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اے وینکٹیشورراؤ ضلع دیہی ترقیات (DRD) آفیسر نے اطلاع دی ہے۔ اس طرح کی ملازمتوں کے حصول کے خواہشمند کریم نگر میں 30جون 2017 کے روز سوا شکتی کالج کریم نگر میں انٹرویو کے لئے حاضر ہوں۔100 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ انٹر میڈیٹ MPC/BiPC میں 60فیصد نشانات کامیاب ہونا چاہیئے۔2017 میں کامیابی حاصل کرنے والے ہوں 18اور 20سال کی درمیانی عمر جون 1997 سے 1993 کے درمیان پیدا ہونے والے ، سالانہ تنخواہ 1.45 لاکھ دی جائے گی۔ منتخب کرلینے کے بعد ڈگری گریجویٹ تک تعلیم دلوائی جائے گی۔ سبسیڈی اعانت پر ہاسٹل اور کھانے کی سہولت دو سال تک فراہم کی جائے گی۔ چنانچہ خواہشمند امیدوار 30 جون بروز جمعہ اپنا بائیو ڈاٹا، آدھار کارڈ اور تعلیمی اسناد سرٹیفکیٹس کی زیراکس کے ساتھ صبح 10 بجے ای جی ایم ایم دفتر سوا شکتی کالج امبیڈکر اسٹیڈیم کے بازو ترملا ٹاکیز روڈ کریم نگر منعقد ہونے والے انٹرویو میں حاضر ہونے کی خواہش کی گئی ہے۔