ڈاکٹر ریتکا گوئل کو ایکسلنسی ان اکیوٹی ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 24 مئی (پریس نوٹ) کونسل آف ایجنسیز سرویسنگ ساوتھ اسوسی ایشن اسکار بورف، ٹورنٹو کینیڈا جنوبی ایشیائی باشندوں کی معاشی، سماجی، سیاسی اور تہذیبی ترقی کے مشن کے تحت خدمات انجام دیتی ہے۔ سی اے ایس ایس اے کینیڈا میں تمام طبقات میں سماجی انصاف، سماجی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی جاتیہے۔ ان ہی خدمات کے سلسلہ میں سی اے ایس ایس اے بورڈ ممبر انجم سلطانہ بنت ال پاشاہ، ماسٹر آف پبلک کنیڈیڈیٹ، یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ہاتھوں ڈاکٹر ریتکا گوئل کو ایکسیلنسی ان اکیوٹی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر گوئل فریشن ہیں اور وہ ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔ بے گھر اور غیرمقامی افراد کے کاز کیلئے اور کینیڈا میں صحت، نگہداشت مراکز کی تشہیر اور مختلف طبقات کے لئے سماجی انصاف کیلئے خدمات انجام دیتی ہیں۔ عالمی صحت، عوامی صحت کانفرنس، سمیناروں، پراجکٹ مواقع کیلئے انجم سلطانہ، ماسٹر آف پبلک ہیلت کنڈیڈیٹ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈا سے ای میل abbupasha@yahoo.com پر ربط کیا جاسکتا ہے۔