ڈاکٹر راجیا کو برطرف کرنے کی مذمت

گمبھی راؤ پیٹ۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا کے عہدے سے برطرف کئے جانے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے ایم آر پی ایس قائدین گمبھی راؤ پیٹ جن میں پی سمپت اے بابو، پی رینکٹ ، راجو وغیرہ شامل ہیں، اپنے صحافتی بیان میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ راجیا کے خلاف الزامات کی سی بی۔ سی آئی ڈی سے تحقیقات کروائیں۔ اگر ان تحقیقات میں راجیا کے خلاف کوئی ثبوت ملے تو ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ کئی قائدین نے چندر شیکھر راؤ کے فیصلے سے ناراضگی کا اظہار کیا۔