محبوب نگر۔19 اکتوبر (فیاکس) خدمت گذار و مجاہد اُردو جناب خواجہ فریدالدین صادق صدر ادارۂ صادق حیدرآباد کا محبوب نگر آمد پر 17 اکتوبر کو منعقدہ اجلاس و مشاعرہ بمقام Happyness اسکول میں موصوف کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے جناب سید نورالحسین نائب صدر بزم کہکشاں و معتمد عید گاہ کمیٹی نے شال پوشی و گلپوشی کی۔ ڈاکٹر صادق نے ادارہ ادب اسلامی و بزم کہکشاں کی اُردو دوستی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اُردو جلسوں اور مشاعروں کے انعقاد سے ہم اُردو کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔ ادبی اجلاس و نعتیہ مشاعرہ کی صدارت بالترتیب ڈاکٹر سیادت علی و حلیم بابر صدر بزم کہکشاں نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عزیز سہیل نے انجام دیئے۔