ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز یوم عرفہ کے نئے خطیب 

ریاض : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جاریہ سال یوم عرفہ کے خطبہ حج کے لئے ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ کانام چنا گیا ۔ڈاکٹر حسین کا شمار مسجد نبوی کے نمایاں ترین ائمہ اور خطباء میں ہوتا ہے ۔ وہ فی الحال مدینہ منورہ میں جج کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔ ڈاکٹر حسین فقہ ، توحید اور حدیث میں مہارت رکھتے ہیں اور درس وتدریس سے بھی وابستہ ہیں۔

حرمین شریفین کی جنرل پریسیڈینسی دنیا بھر سے آئے اللہ کے مہمانوں کیلئے عرفہ کے دن خطبہ حج کے ترجمہ کے منصوبہ کی تیاری کررہی ہے ۔ یہ ترجمے ۵؍ زبانوں پر مشتمل ہے ۔انگریزی ، فرا نسیسی ، اردو ،فارسی او رمالی میں پیش کیاجائے گا ۔ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس ان تیاریوں کی نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ یوم عرفہ کے خطبہ حج کو ساری دنیا تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام کوششیں صرف کردیں تا کہ اسلام کی تعلیمات تمام لوگوں تک پہنچ سکے ۔