حیدرآباد۔/10ستمبر، ( پریس نوٹ ) حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کی نمائندہ شخصیت ڈاکٹر ایشور راج سکسینہ ڈپٹی ڈائرکٹر ( ریٹائرڈ ) آئی آئی سی ٹی کا 9ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ ارتھی 11ستمبر کو 11بجے دن اے ایس راؤ نگر سے اٹھائی جائے گی اور سورگ دھام عقب ستیم پٹرول پمپ مادھوی نگر الوال کے برقی شمشان گھاٹ پر جسد خاکی کو سپرد آتش کیا جائے گا۔ آنجہانی ڈاکٹر ایشور راج سکسینہ کو اردو شعر و سخن سے کافی دلچسپی تھی وہ ایک طویل عرصہ تک پرانا شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں سکونت پذیر رہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم بھی علاقہ شاہ علی بنڈہ میں ہی ہوئی تھی۔تفصیلات کیلئے اروند کمار سکسینہ سے 9032417514 پر ربط کریں۔