شاہ آباد۔ 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر انتظامی کمیٹی مسجد کلبانی گلبرگہ شریف کے صحافتی بیان کے مطابق 21 نومبر کو بعد نماز جمعہ مسجد کلبانی مجگوری گلبرگہ میں اہلیان محلہ نے ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل سابق میئر گلبرگہ و چیف ٹرسٹی چاند بی بی ایڈ کالج کو بضمن ڈاکٹر میت کی ڈگری کولمبو یونیورسٹی سے اور تعلیمی خدمات ایوارڈ کرناٹک کرناٹک روجن ساہتیہ پریشد …… گلبرگہ ضلع سے نوازے جانے پر تہنیت پیش کی اور گلپوشی کی گئی۔ ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں اور دلی مبارکبادی پیش کی۔