حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے متوفی کے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ انیل جو کیٹرنگ کا کاروبار کرتا تھا کرماگوڑہ کا ساکن تھا ۔ 3 دن قبل خرابی صحت کے سبب اس کو مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تاہم اس کی صحت میں کوئی سدھار نہیں ہوا ۔ ڈاکٹرس نے طبی جانچ کے بعد سرجری کو لازمی قرار دیا اور رشتہ داروں نے بھی رضامندی ظاہر کی ۔ ذرائع کے مطابق کرشنا ریڈی ہاسپٹل میں انیل کی سرجری ہوئی اور وہ اس دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے